بزم اردو
@urdu_bazm
اگر آپ شاعری کے شوقین ہیں اور ایسی کمیونٹی کا حصہ بننا چاہتے ہیں جو تخلیقی طور پر فعال اور روزانہ نئے موضوعات پر شاعری پیش کرتی ہو تو @urdu_bazm کو فالو کریں
السلام علیکم و رحمة اللّہ💐 محبانِ اردو آج کی بزمِ اردو کا موضوع ہے ❤ گاؤں ' کھیت ' کھلیان ❤️ اپنی پسند کے معیاری اشعار، قطعات اور دیگر ادبی اصناف (بزم اردو) پر تحریر فرمائیں #اردو اور @urdu_bazm کو ٹیگ کریں اور شاعر کا نام ضرور لکھیں

گاؤں میں لوگ اکثر بے نظیر رہتے ہیں کچے مکانوں میں پکے ضمیر رہتے ہیں وسیم کھتری #اردو
اگر کچھ تھی تو بس یہ تھی تمنا آخری اپنی کہ وہ ساحل پہ ہوتے اور کشتی ڈوبتی اپنی ہمیں تو شامِ غم میں کاٹنی ہے زندگی اپنی جہاں وہ ہیں وہیں اے چاند لے جا چاندنی اپنی نہ ہے یہ اضطراب اپنا نہ بے یہ بے خودی اپنی تری محفل میں شاید بھول آیا زندگی اپنی شعری بھوپالی #اردو
سانپ تو خیر فقط ڈستے ، مگر آستینوں سے ، مگر مچھ نکلے وسیم کھتری #اردو 🙄
آنکھوں میں انتظار کے دریا کو روک کر ہمت بڑی مشکل سے اپنے حوصلے کو دی وسیم کھتری #اردو
لڑ لڑ کے جب زمیں سے وہ تھک چکا وسیم دریا نے خودکشی کی سمندر میں کود کر وسیم کھتری #اردو
دل کو ملتی ہے کیا سزا ، دیکھو سماعت چل رہی خیالوں کی وسیم کھتری #اردو @faqeerAarif
ہاتھوں پہ بہہ رہی ہے لکیروں کی آب جُو قسمت کا #کھیت پھر بھی ہے بنجر پڑا ہوا اقبال ساجد #اردو
اٹھو مری دنیا کےغریبوں کو جگا دو کاخ امرا کے در و دیوار ہلا دو گرماؤ غلاموں کا لہو سوز یقیں سے کنجشک فرومایہ کو شاہیں سے لڑا دو سلطانی جمہور کا آتا ہےزمانہ جو نقش کہن تم کو نظر آئے ، مٹا دو جس کھیت سےدہقاں کو میسر نہیں روزی اس کھیت کے ہر خوشہ گندم کو جلا دو (اقبال) @urdu_bazm
نئے خیال اب آتے ہیں ڈھل کے آہن میں ہمارے دل میں کبھی #کھیت لہلہاتے تھے احمد ندیم قاسمی #اردو
پہلے تلاشا #کھیت ، پھر دریا کی کھوج کی باقی کا وقت گیہوں کے دانوں میں بٹ گیا ندا فاضلی #اردو
ہوا چرچا جو میرے پاؤں کی زنجیر بننے کا کیا بیتاب کاں میں جنبشِ جوہر نے آہن کو خوشی کیا #کھیت پر میرے اگر سو بار ابر آوے سمجھتا ہوں کہ ڈھونڈے ہے ابھی سے برقِ خرمن کو مرزا غالب #اردو
یہ تماشا ہے ، تماشے میں یہی ہوتا ہے.. تجھ سے بہتر جو نبھائے گا، جگہ پائے گا.. #اردو @urdu_bazm
رات بھر جاگتی رہی ٫ کوئی یاد رات بھر جاگتا رہا ٫ میں بھی داستاں ٫ اِس طرح سُنائی گئی رو پڑا وہ بھی ، رو پڑا میں بھی اپنا پہلا مَلال ٫ یاد آیا یاد آیا کہ ، زِندہ تھا میں بھی سعُود عُثمانی #اردو @urdu_bazm
عشرت قطرہ ہے دریا میں فنا ہو جانا درد کا حد سے گزرنا ہے دوا ہو جانا مرزا غالب #اردو
جی جلاتا ہوں اور سوچتا ہوں رائیگاں یہ ہنر نہ جائے کہیں آؤ کچھ دیر رو ہی لیں ناصرؔ پھر یہ دریا اتر نہ جائے کہیں ناصر کاظمی #اردو @urdu_bazm
السلام علیکم و رحمة اللّہ💐 محبانِ اردو آج کی بزمِ اردو کا موضوع ہے ❤ دریا ' کشتی ' ملاح ❤️ اپنی پسند کے معیاری اشعار، قطعات اور دیگر ادبی اصناف (بزم اردو) پر تحریر فرمائیں #اردو اور @urdu_bazm کو ٹیگ کریں اور شاعر کا نام ضرور لکھیں
ملاح کہہ رہا ہے کہ ساحل ہے بس قریب لیکن مجھے پتہ ہے کہ کشتی بھنور میں ہے جہانگیر نایاب #اردو
@urdu_bazm #اردو نکالنے کو،وہی روز و شب، دفینے سے اُتر رہا ہوں دبے پاؤں زینے زینے سے نہ ہاتھ رکھنے سے کاغذ خموش ہو پایا نہ شور گھٹ سکا لفظوں کے ہونٹ سینے سے میں تیری یاد بھی دل سے نکالتا لیکن لپٹ چکا ہے کوئی اژدھا خزینے سے