روح┊من♡
@SCORPIO_N007
“Life is not a problem to be solved, but a reality to be experienced” Imran Khan Lover 🤍 Poetry Lover 🤍 Song Lover🤍https://twitter.com/i/communities/18837504
کاش ہم ناموں کی طرح ہوتے، جنہیں سالوں کا گزرنا نہیں بدلتا،اور کاش ہماری محبت موت کی طرح ہوتی، جو کبھی دوبارہ نہیں آتی 🖤 #روح_من #اردو_زبان

ساڈی حالت تیں کھل.... نہ... اے جتلا ہکے پاسے پچھاویں نئیں راہندے #اردو_زبان
زندگی اک بند کتاب ہے، راز دار ہے ہر اک باب ہے کیا خبر اگلا ورق کیا ہو، خواب ہو یا کوئی حساب ہو #اردو_زبان
زندگی ایک انجان کتاب کی طرح ہے، اَگلے صفحے پر کیا لکھا ہے کسی کو نہیں معلوم۔
نہیں آتا نظر کچھ بھی مجھے اب تیرے نام کے بعد کوئی تشنگی ہی نہیں تری آنکھوں کے جام کے بعد کہاں دیتی ہے ذمہ داری سکون یہ زندگی میں غم زندگی دن بھر تو غم عشق شام کے بعد #اردو_زبان
🪄 یہ وہ چیز ہے جو جو اماں ہمیں اپنے گوڈے وچ سر پھنسا کر لگاتی تھی اور زرا سا ہلنے جلنے پر تھپڑوں کی برسات شروع کر دیتی تھی...😳🥴 #اردو_زبان
#محبت_مافیا آپ کی قدر کسی کے دل میں اس بات سے طے ہوتی ہے کہ وہ آپ کو کتنی دیر تک ناراض یا غمگین چھوڑتا ہے اگر آپ کی اہمیت ہے تو وہ کچھ بھی کرے گا مگر یہ برداشت نہیں کرے گا کہ آپ غم یا دکھ میں رہیں۔ #اردو_زبان
ویرانی میری مجھ سے زیادہ اداس ہے شاید میں اس سے بھی زیادہ خالی ہوں #اردو_زبان
مشرق سے ہو بیزار ، نہ مغرب سے حذر کر فطرت کا اشارہ ہے کہ ہر شب کو سحر کر علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ #اردو_زبان
اے گریہ زار زندگی۔ کچھ دیر معزررت میرا بھی دل کیا ھے ذرا مسکراؤں میں یہ لوگ چاہتے ھیں میری عمر ہو قلیل یہ لوگ چاہتے تھے۔ بھول جاؤں میں #اردو_زبان
عمل تھے ہمارے جہنم کے قابل میں تو جاتا آقا نے جانے نہ دیا #اردو_زبان
مستی بہ ذوق غفلت ساقی ہلاک ہے موجِ شراب ایک مژہ خواب ناک ہے جز زخمِ تیغ ناز نہیں دل میں آرزو جب خیال بھی تیرے ہاتھوں سے چاک ہے جوشِ جنوں سے کچھ نظر آتا نہیں اسد صحرا ہماری آنکھ میں یک مشت خاک ہے مرزا اسداللہ خاں غالب #اردو_زبان
حسن کے حسن تغافل سے پریشان نہ ہو غور سے بات کہاں کوئی حسیں سنتا ہے بھوک افلاس دغا جرم کی بہتات وصیؔ پھر بھی لگتا ہے تجھے کوئی کہیں سنتا ہے #اردو_زبان
تمام محبانِ اردو کی خدمت میں سلام عرض ہے۔ #اردو_زبان کی جانب سے سید وصی شاہ آج کے منتخب شاعر ہیں لہذا آج وصی شاہ صاحب کے کلام سے اپنا پسندیدہ انتخاب پیش کیجئے #اردو_زبان ضرور ٹیگ کیجئے زندگی اب کے مرا نام نہ شامل کرنا گر یہ طے ہے کہ یہی کھیل دوبارہ ہوگا
بگڑے بچے کی طرح شور مچائے جائے یہ مرا دل کہ کسی کی بھی نہیں سنتا ہے #اردو_زبان
تمام محبانِ اردو کی خدمت میں سلام عرض ہے۔ #اردو_زبان کی جانب سے سید وصی شاہ آج کے منتخب شاعر ہیں لہذا آج وصی شاہ صاحب کے کلام سے اپنا پسندیدہ انتخاب پیش کیجئے #اردو_زبان ضرور ٹیگ کیجئے زندگی اب کے مرا نام نہ شامل کرنا گر یہ طے ہے کہ یہی کھیل دوبارہ ہوگا
مری وفا نے کھلائے تھے جو گلاب سارے جھلس گئے ہیں تمہاری آنکھوں میں جس قدر تھے وہ خواب سارے جھلس گئے ہیں #اردو_زبان
مری زمیں کو کسی نئے حادثے کا ہے انتظار شاید گناہ پھلنے لگے ہیں اجر و ثواب سارے جھلس گئے ہیں #اردو_زبان
جو تم گئے تو مری نظر پہ حقیقتوں کے عذاب اترے یہ سوچتا ہوں کہ کیا کروں گا سراب سارے جھلس گئے ہیں #اردو_زبان
یہ معجزہ صرف ایک شب کی مسافتوں کے سبب ہوا ہے تمہارے اور میرے درمیاں کے حجاب سارے جھلس گئے ہیں #اردو_زبان
اسے بتانا کہ اس کی یادوں کے سارے صفحے جلا چکا ہوں کتاب دل میں رقم تھے جتنے وہ باب سارے جھلس گئے ہیں #اردو_زبان
نظر اٹھاؤں میں جس طرف بھی مہیب سائے ہیں ظلمتوں کے یہ کیا کہ میرے نصیب کے ماہتاب سارے جھلس گئے ہیں #اردو_زبان
تمہاری نظروں کی یہ تپش ہے کہ میرے لفظوں پہ آبلے ہیں سوال سارے جھلس گئے ہیں جواب سارے جھلس گئے ہیں #اردو_زبان