✿੍᭄͜͡N◡̈⃝shêêÑ ⃟⸙
@Noshee054
اِس پُر فِتن دور میں جی چَاہتا ہے کہ کوئی غار ملے۔
قرآن ان تمام چیزوں سے بہتر ہے جسے لوگ جمع کرتے ہیں (یونس 58) #اردو_زبان

کوئی غم ، کوئی کسک، کوئی شک ، کوئی یقیں کوئی نہیں ہے آج شَب دِل کے قریں، کوئی نہیں ہے! 🤍🦋 - فیض احمد فیض #اردو_زبان

درد کے پھول بھی کھلتے ہیں بکھر جاتے ہیں زخم کیسے بھی ہوں کچھ روز میں بھر جاتے ہیں نرم الفاظ بھلی باتیں مہذب لہجے پہلی بارش ہی میں یہ رنگ اتر جاتے ہیں #اردو_زبان

ہم تُم جو بچھڑ گئے ہیں ہم کو کُچھ دن تو ملال چاہیے تھا جونؔ ایلیاء #اردو_زبان

*حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ‘ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ بدشگونی شرک ہے ، بدشگونی شرک ہے ۔‘‘ تین بار فرمایا ۔ اور ہم میں سے ہر ایک کو کوئی نہ کوئی وہم ہو ہی جاتا ہے ‘ مگر اللہ عزوجل اسے توکل کی برکت سے زائل کر دیتا ہے* *Sunan Abu Dawood#3910* #اردو_زبان
اے پروردگار! تو جو کچھ بھلائی میری طرف اتارے میں اس کا محتاج ہوں۔ #اردو_زبان

کل سے گدھے کے گوشت کی خبر سننے کے بعد اسلام آباد اور راولپنڈی والے بہت سے دوستوں کی باڈی میں سینشیشنز ہو رہی ہیں کیسی سینشیشنز ؟ جیسے سرسراہٹ سنسناہٹ، گدگداہٹ، ڈگمگاہٹ، فرفراہٹ، تھرتھراہٹ، کپکپاہٹ،بھربھراہٹ، دبدباہٹ چٹپٹاہٹ، فرفراہٹ، کلبلاہٹ، گدگداہٹ اور ، چلملاہٹ۔ #اردو_زبان

اِک پگلی مرا نام جو لے ، شرمائے بھی ، گھبرائے بھی گلیوں گلیوں مجھ سے ملنے آئے بھی ، گھبرائے بھی کیا جانے وہ کون ہے محسن جس کی خاطر راتوں کو تیز ہوا پانی پر نقش بنائے بھی ، گھبرائے بھی سید محسن نقوی #اردو_زبان

تنہائی میں موبائل کی سکرین عزیز مصرکی بیوی کی طرح ہے جو ہر نوجوان کو کہتی ہے ھیت لک (آجا گناہ کرلے) لیکن اس نوجوان پر لازم ہے کہ سنت یوسفی زندہ کرتے ہوئے کہہ دے معاذ اللہ (اللہ کی پناہ) #اردو_زبان

*آپ فرما دیجیے کہ اس کو اس ذات نے نازل فرمایا ہے جو چھپی ہوئی باتوں کو جانتا ہے آسمانوں میں ہوں یا زمین میں، بلاشبہ وہ بخشنے والا ہے مہربان ہے،* *(سورۃ الفرقان :آیت نمبر 6)* #اردو_زبان
مشرق سے ہو بیزار ، نہ مغرب سے حذر کر فطرت کا اشارہ ہے کہ ہر شب کو سحر کر علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ #اردو_زبان

سوالنامہ مجھ سے بچھڑ کر تمہیں کتنی خوشیاں اضافی ملیں؟ مسکراہٹ کا دورانیہ کس قدر بڑھا؟ چاند پا لیا تم نے؟ یقیناً ستارے جیب میں رکھ لیے ہوں گے مگر تمہیں کھو کر مرے تو رنج میں سات عمروں کا اضافہ ہوا دکھ محیطِ جاں غم وبالِ دل ہوا! نوشین انجم #اردو_زبان

*اللہ تعالیٰ نے فرمایا میں بیشک تم پر خوان نازل کرنے والا ہوں۔ سو تم میں سے جو شخص اس کے بعد نا شکری کریگا تو بیشک میں اس کو ایسا عذاب دوں گا کہ ایسا عذاب جہانوں میں سے کسی کو بھی نہ دوں گا۔* *(سورۃ المائدة :آیت نمبر 115)* #اردو_زبان
بھری برسات میں کوئل کسی سر سبز ٹہنی پر پکارے جب کہیں کُو کُو میرے پیارے میرے محبوب مجھے تم یاد آتے ہو ۔۔ #اردو_زبان

ھَمارے شوق کی دُنیا رسول کا جَلوہ ھَمارا ذوقِ طلب آنحضور کی نسبت متاعِ عظمتِ کون و مکاں مِلی اُس کو نصیرؔ مِل گئی جس کو حضور کی نسبت صَلی اللّٰہُ عَلیہ وآلہٖ وَسلم (تاجدارِ گولڑہ شریف پیر سید نصیر الدین نصیرؒ) #اردو_زبان
*Surah Al Mulk Reminder 🤍🌼* "بہت بابرکت ہے وہ (اللہ) جس کے ہاتھ میں بادشاہی ہے۔" #اردو_زبان

ملک ترقی کر چکا ہے، موجودہ حکومت معشیت، کاروبار، سٹاک ایکسچینج کو اوپر لے جا چکی ہے، نیچے پاکستان کا شہری کھڑا ہے... وما علینا #اردو_زبان

ہم دونوں کو لاحق ہے جدید دور کا دُکھ اُس کا زونگ فری ہےاور میرا جاز کا نمبر ہے💌" #اردو_زبان

عن أبي الدرداء رضي الله عنه قال: نصیحت کیلئے موت کافی ہے، اور زمانہ لوگوں کو جدا کرنے کے لیے آج لوگ گھروں میں ہیں، تو کل قبروں میں ہوں گے۔ ذكر الموت لابن أبي الدنيا صـ ٢٠١ #اردو_زبان