Nadir Guramani
@nguramani
Anchor and Correspondent. Host of Doosra Rukh. RTs not endorsements. http://dawn.com
میں نے کبھی پارٹی نہیں چھوڑی اگر چھوڑی ہے تو ثبوت دکھائیں میں ہر جلسے ہر جگہ پر گیا ہوں پی ٹی آئی میری پارٹی ہے۔ نو مئی کی خان صاحب سمیت ہر پاکستانی نے مذمت کی ہے، سینیٹر مرزا آفریدی
نو مئی کے بعد انٹرویوز دینے اور پریس کانفرنس کرنے والے رہنماوں کے خلاف بھی کارروائی ہو رہی ہے۔ فواد چوہدری @fawadchaudhry زندہ مثال ہے۔ فواد چوہدری نے پریس ایک سیاسی جماعت کو بھی جوائن کیا لیکن وہ نو مئی کے کیسز بھگت رہے ہیں، وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک
مرزا آفریدی کا چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک لانے کا اعلان۔ آپ کے پاس تع نمبرز ہی نہیں تحریک کیسے لائیں گے؟ سوال 2019 میں بھی ہمارے پاس نمبر نہیں تھے لیکن آپ کو یاد ہے ہماری تحریک کامیاب ہوئی تھی، مرزا آفریدی
مراد سعید کے کاغذات نامزدگی منظور ہونا اک معمہ ہے جس وضاحت کے لئے میں خود بھی دیکھ رہا ہوں۔ @MuradSaeedPTI اگر حلف اٹھانا چاہتے ہیں تو پہلے ان کو ضمانتیں کروانا ہوں گی، وزیر مملکت بئریسٹر عقیل ملک
ہائبرڈ پلس نظام، جمہوریت کمزور، مہنگائی کا طوفان مگر کیا کوئی اپوزیشن بھی ہے جو عوام کے مسائل کی نمائندگی کرے؟ پی ٹی آئی کے لیے دو ہفتے بہت اہم،، تحریک کے آثار فی الحال نہیں،، ابسلوٹلی ناٹ اور غلامی نامنظور کے دعویدار اب امریکہ میں کیا کر رہے ہیں،، سیاست میں تضاد ختم کریں، سب سے…
پیپلزپارٹی جس نظام کو سپورٹ کر رہی ہے کیا وہ ہائبرڈ نظام ہے؟ کیا آپ کو کوئی شک ہے، یہ بات تو اب جانے نہ جانے گل ہی نہ جانے باقی تو سارا باغ جانے ہے، قمرالزمان کائرہ
But what about those who gave controversial interviews and held pressers?
۹ مئی میں مبینہ طور پر ملوث رہنماء جنہوں نے انٹرویوز دیئے اور پریس کانفرنس کی، حکومت می انکے بارے میں کیا رائے ہے؟ جو بھی لوگ ۹ مئی میں ملوث ہیں انہیں عدالت میں پیش کرنا چاہئے، پی ٹی آئی کے پاس معافی مانگنے کا آپشن موجود ہے جو ڈی جی آئی ایس پی آر نے راستہ دکھایا، رانا احسان افضل
مراد سعید @MuradSaeedPTI کی سینیٹ کی نشست کو کوئی خطرہ نہیں۔ اگر وہ حلف نہیں بھی لیتے تو انکی نشست برقرار رہے گی، سینیٹر علی ظفر
شاہ محمود قریشی پر ڈیل کا تاثر ناانصافی ہے، ان کی ڈیل کے تحت بریت کا تاثر بالکل درست نہیں، وہ جیل کاٹ کر اپنے دفاع میں شہادتیں پیش کرنے کے نتیجے میں بری ہوئے ہیں، سینیٹر علی ظفر
Govt announces to table 27th constitutional amendment in the Parliament soon.
آئین اللہ کی کتاب نہیں کہ جس میں کوئی ترمیم نہیں ہو سکتی، ستائیس ویں ترمیم آ رہی ہے، جو سقم رہ گئے ہیں ان کو دور کرنے کے لئے ترمیم آ رہی ہے، آئین میں ترمیم لانا اس پارلیمنٹ کا کام ہے، کوآرڈینیٹر وزیراعظم اختیار والی خان
حکومت ستائیسویں آئینی ترمیم لا رہی ہے، بہت ساری چیزوں کو ٹھیک کرنے کیلئے 27ویں ترمیم آ رہی ہے، 27ویں آئینی ترمیم کیلئے کام ہو رہا ہے اور چیزوں کو پرکھا جا رہا ہے، 27ویں ترمیم کا مسودہ یا بل سامنے آ جانے کے بعد ہی اس پر بات کی جا سکتی ہے، اختیار ولی خان @Dawn_News @ikhtiarwali
بریکنگ نیوز حکومت کا 27 ویں آئینی ترمیم لانے کا اعلان ستائیس ویں ترمیم آ رہی ہے، جو سقم رہ گئے ہیں ان کو دور کرنے کے لئے ترمیم آ رہی ہے،آئین اللہ کی کتاب نہیں جس میں کوئی ترمیم نہیں ہو سکتی، آئین میں ترمیم لانا اس پارلیمنٹ کا کام ہے، کوآرڈینیٹر وزیراعظم اختیار والی خان
پی ٹی آئی ورکرز کی طرف سے پارٹی کے اوپر تحریک چلانے کا پریشر ہے، پارٹی قیادت بہت حکمتِ عملی کے ساتھ چل رہی ہے لیکن ورکروں کا پریشر ہے، شوکت یوسفزئی @shokatyousafzai
The government does not want to appoint a new Chief Election Commissioner. It wants present CEC to continue because he suits the government, Naveed Qamar
حکومت چاہتی ہے کوئی نیا چیف الیکشن کمشنر مقرر نہ ہو یہی چیف الیکشن کمشنر Continue کرے، حکومت کو موجودہ چیف الیکشن کمشنر Suit کر رہے ہیں، نوید قمر
پیپلزپارٹی کابینہ میں شامل نہیں ہو رہی، کابینہ میں شمولیت کی کوئی پیشکش نہیں ہے اور نہ ہی پیپلز پارٹی میں ایسی کوئی مشاورت ہو رہی ہے، پیپلز پارٹی نے کبھی بھی کابینہ میں شمولیت کا عندیہ نہیں دیا، سید نوید قمر @naveedqamarmna
پاکستان میں اس وقت وفاق سمیت کسی صوبے میں Women Comission کا سربراہ نہیں،ویمن کمیشن بغیر سربراہ کے کام کر رہی ہیں، بلوچستان میں بھی چیئرپرسن کے جانے کے بعد اسکو توسیع نہیں ملی،ویمین کمیشن کام نہیں کر رہے تو ایسے معاملات کا نوٹس کون لے گا؟نیلوفر بختیار