عميق
@ameeque
Death is a bridge which expands the passage for a lover to reach his beloved (God). Khwaja Gharib Nawaz
جن سے مِل کر زندگی سے عشق ہوجائے وُہ لوگ آپ نے شاید نہ دیکھے ہوں مگر ایسے بھی ہیں سرور بارہ بنکوی #قومی_زبان
نقش و نگار میرے بھی کتنے بدل گئے میں بھی نہ بچ سکا ہوں غمِ روزگار سے حکیم محمد ناصر
تو کچھ تو مرے ضبط محبت کا صلہ دے ہنگام فناؔ دیدۂ پر نم کی طرح آ فنا نظامی کانپوری #اردو
السلام علیکم و رحمة اللّہ💐 محبانِ اردو آج کی بزمِ اردو کا موضوع ہے ❤ اجر ' صلہ ' انعام ❤️ اپنی پسند کے معیاری اشعار، قطعات اور دیگر ادبی اصناف (بزم اردو) پر تحریر فرمائیں #اردو اور @urdu_bazm کو ٹیگ کریں اور شاعر کا نام ضرور لکھیں
وصل کا گل نہ سہی ہجر کا کانٹا ہی سہی کچھ نہ کچھ تو مری وحشت کا صلہ دے مجھ کو مرغوب علی #اردو
اس سے بڑھ کر کوئی انعام ہنر کیا ہے فرازؔ اپنے ہی عہد میں ایک شخص فسانہ بن جائے احمد فراز #اردو
جان ہم کار محبت کا صلہ چاہتے تھے دل سادہ کوئی مزدور ہے اجرت کیسی عرفان صدیقی #اردو
میں قصیدہ ترا لکھوں تو کوئی بات نہیں پر کوئی دوسرا دہرائے تو شک کرتا ہوں احمد کمال پروازی #قومی_زبان
خدا ہی جانے یگانہؔ میں کون ہوں کیا ہوں خود اپنی ذات پہ شک دل میں آئے ہیں کیا کیا یگانہ چنگیزی #قومی_زبان
شک اپنی ہی ذات پہ ہونے لگتا ہے اپنی باتیں دوسروں سے جب سنتے ہیں شہزاد احمد #قومی_زبان
ہاں خدا ہے، اس میں کوئی شک کی گنجائش نہیں اس سے تم یہ مت سمجھ لینا خدا موجود ہے عرفان ستار #قومی_زبان
دل لیا ہے تو خدا کے لئے کہہ دو صاحب مسکراتے ہو تمہیں پر مرا شک جاتا ہے حبیب موسوی #قومی_زبان
میری سنجیدہ طبیعت پہ بھی شک ہے سب کو بعض لوگوں نے تو بیمار سمجھ رکھا ہے حسیب سوز #قومی_زبان
محو ہوں اس قدر تصور میں شک یہ ہوتا ہے میں ہوں یا تو ہے جلیل مانک پوری #قومی_زبان
مجھے شک ہے ہونے نہ ہونے پہ خالدؔ اگر ہوں تو اپنا پتا چاہتا ہوں خالد مبشر #قومی_زبان
تمہارا صرف ہواؤں پہ شک گیا ہوگا چراغ خود بھی تو جل جل کے تھک گیا ہوگا زبیر علی تابش #قومی_زبان