𝙿𝙰𝙺 𝙵𝙾𝚁𝚄𝙼 🇵🇰
@Pakforum2
🌴ملّت کے ساتھ رابط استوار رکھ 🇵🇰 پیوستہ رہ شجَر سے، اُمیدِ بہار رکھ 🇵🇰
ناجانے لوگ ہمارے بارے میں جانے بغیر کیسے اپنی رائے قائم کر لیتے ہیں، مگر حقیقت تو یہی ہے لوگ ہماری زندگی کا ایک صفحہ پڑھ کر باقی کتاب خود سے لکھ دیتے ہیں۔ #افکاریات
پاک فوج دہشتگردوں کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے۔ دہشتگرد مختلف روپ دھارتے ریتے ہیں، عوام کو اپنے حق میں استعمال کرتے ہیں۔ لیکن افسوس ان دانشمندون پر ہے جو اپنی فوج کے خلاف دشمن کی زبان استعمال کرتے ہیں۔ اور دہشتگردوں سے ہمدردی رکھتے ہیں۔ قبائلی علاقوں میں یہی کچھ ہو رہا ہے۔
إذا لم يكُن في قلبِك جَراحُ الأمّة ؛ فأنت جرحٌ في قلبِ الأمّة !! " اگر آپ کے دل میں امت کا زخم نہیں ہے ، تو آپ اس امت کے دل میں ایک زخم کی مانند ہیں !
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: یقینا تم میرے بعد فتنے اور اختلاف کا سامنا کرو گے۔ ایک آدمی نے کہا اللہ کے رسول!پھرہم کس کو لازم پکڑیں گے؟ آپ نے فرمایا: تم امانت دار (عثمان رضی اللہ عنہ) اور ان کے ساتھیوں کو لازم پکڑنا۔ (مسند احمد : 8541 وسند ہ حسن) #حدیثیات
جب تک سیاسی اپنے آپ کو مفادات سے نکال کر ذمہ دار نہیں بناتے، چور دروازے سے نہیں بلکہ عوام پر اعتماد کر کے اقتدار میں نہیں آتے، فوج کا ذمہ داری ادا کرنا مجبوری ہے۔ سیاسی خود ایک دوسرے کی حکومت گراتے ہیں جس کو نہیں ملتی وہ فوج کو بدنام کرنے کا ٹھیکہ لے لیتا ہے۔
میڑک کا رزلٹ آیا ہے، اس موقع پر نمبرز صرف کاغذ کے ہوتے ہیں، لیکن آپ کے الفاظ سیدھے دل میں اُترتے ہیں۔ 🙏 آئیے! اپنے بچوں کو کامیابی سے پہلے انسان بننے دیں، انہیں محبت، اعتماد، اور دعا کے سائے میں بڑا کیجئے۔
🔹 رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "جو شخص مجھ پر درود پڑھتا ہے، اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے۔" (صحیح بخاری:7336) #حدیثیات
والدین حیات ہوں یا وفات پا گئے ہوں، ان کیلیے ہمیشہ دعا کیجئے ۔ "رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا" (سورة الإسراء: ٢٣) "ﺭَﺑَّﻨَﺎﺍﻏْﻔِﺮْﻟِﯽْ ﻭَﻟِﻮَﺍﻟِﺪَﯼَّ ﻭَﻟِﻠْﻤُﺆﻣِﻨِﯿْﻦَ ﯾَﻮْﻡَ ﯾَﻘُﻮﻡُ ﺍﻟْﺤِﺴَﺎﺏُ" (سورۃ ابراہیم:١٤)
لــوگ جنــازے کــی نمــاز پڑھنــے دوســرے ملکــوں ســے آتــے ہیــں حالانکہ جنازہ پڑھتے بھی نہیں کیونکہ جنازے کی دعائیں نہیں آتی۔ مگــر فــرض نمــاز پڑھنــے محلــے کــی مســجد میــں نہیــں جاتــے۔ کیــا آپ اس بــات ســے متفــق ہیــں؟
پاکستان اور ایران کے بعد کیا تاجکستان بھی افغان پناہ گزینوں کو ملک بدر کرنا چاہتا ہے۔
لیٹ شادی ایک معاشرتی خرابی ہے، منگنی کے بعد شادی لیٹ کرکے ہم مزید ظلم کرتے ہیں۔ ان کو ڈپریشن کا شکار کرتے ہیں، کئی قسم کے گناہوں میں ملوث کرتے ہیں، بعض دفعہ وہ ایک دوسرے سے اس عرصے میں مکمل اکتا چکے ہوتے ہیں۔
جب تک آپ کے ہاتھ سے خیر نکلتا رہے گا آپ پر زوال نہیں آسکتا۔ خیر مطلب خشک پودوں کو پانی، شجر کاری، ایک پلیٹ کھانا، کچھ پیسے، دکھ میں دالاسہ، خوشی میں بلا حسد مبارک باد، پرندوں کو دانہ ،حشرات کی خوراک اور ان جیسی چھوٹی چھوٹی باتیں جن کی وجہ سے لوگوں میں خوشیاں بانٹی جاسکتی ہیں۔
موٹر سائیکل کی جگہ پر سائیکل لے لو اپ کی صحت بھی اچھی رہے گی چھین جانے کا خوف بھی نہیں ہوگا اور پیٹرول سے بھی جان چھوٹ جائے گی باقی اپ لوگوں کی مرضی ہے۔

گناہ تنہائی مانگتے ہیں، اگر انسان گناہ کے وار سے اپنی زخمی ہوتی روح کی چیخ و پکار سن لے تو تڑپ اٹھےگناہوں کےرجسڑ میں کاتبین کےتیز چلتےقلم کی آواز سن لے تو دہشت سے کانپ اٹھے بوقتِ گناہ شیطان کو اپنےاتنا قریب دیکھ لے تو ہوش کھو بیھٹے۔ افسوس وہ ان سب سے بےخبر گناہ کرتا چلا جاتا ہے۔
اللہ کرے حکومت پاکستان، حکومت بنگلہ دیش۔۔۔ اسی طرح دوستی محبتوں کا سفر بڑھاتے رہیں اور نفرت ،تعصب اور لسانیت کی ساری لکیریں سرحدیں ختم کر دیں۔

رشتے وہی چلتے ہیں، جن میں انا نہیں، سمجھوتہ جیتتا ہے۔ ہر بار جیتنا ضروری نہیں، کبھی کبھی صرف سن لینا… اور دل کا حال سمجھ لینا ہی کافی ہوتا ہے۔ تعلقات تب بہتر ہوتے ہیں، جب ہم سمجھانے سے زیادہ سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”چار چیزیں سعادت ہیں: نیک بیوی، وسیع گھر، نیک ہمسایہ اور پرسکون سواری۔ اور چار چیزیں بدبختی ہیں: برا ہمسایہ، بری بیوی، بری سواری اور تنگ گھر۔ (سلسلہ صحیحہ للالبانی: 282) #حدیثیات
سیاسی پارٹی جو اقتدار میں آئی گی اسٹیبلشمنٹ کیساتھ چلنا اسکا قانونی، اصولی فرض ہے، یہ عیب نہیں۔ یہ دو اہم ریاست کے ستون ہیں، دونوں ہی ایک دوسرے کے بغیر ریاست نہیں چلا سکتے۔ اگر سیاسی انٹی اسٹیبلشمنٹ ہے تو ہے وہ سیاسی نہیں کسی اور ایجنڈے کی تکمیل کر رہا ہے۔ #JusticeServed9thMay
انتخاب کرنا بھی اہم کام ہے، کبھی ہم انتخاب غلط کر لیتے ہیں اور توقعات درست انتخاب جیسی رکھتے ہیں، نتیجہ درست نہیں ملتا تو مایوس ہوتے ہیں۔

طوفانی رات میں جب سارے گھونسلے تباہ ہو جاتے ہیں تو صبح کو پرندے شکایت کی بجائے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا میں مصروف ہو جاتے ہیں. اور بیشک انسان بہت ہی نا شکرا ہے۔