NDMA PAKISTAN
@ndmapk
Official account of National Disaster Management Authority, Government of Pakistan. #NDMA
راول ڈیم الرٹ چونکہ راول ڈیم میں پانی کی سطح 26 جولائی کو شام 7 بجے 1750.50 فٹ تک پہنچ گئی ہے، اس لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ سپل وے کو *27 جولائی کو صبح 6 بجے* دوبارہ کھولا جائے گا۔ تمام متعلقہ افراد سے گزارش ہے کہ وہ اس کے مطابق ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
راول ڈیم سپل وے چونکہ راول ڈیم میں پانی کی سطح 25.07.2025 کی رات 8:00 بجے 1750.00 فٹ تک پہنچ گئی ہے، اس لیے اسپل وے کو 26.07.2025 کو 14:00 بجے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تمام متعلقہ حضرات سے پیشگی درخواست کی جاتی ھے۔

بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے خدشے کے پیش نظر،دریائے سوات کے کنارے حساس مقامات پر ریسکیو 1122 ہائی الرٹ،اہلکاروں و مقامی غوطہ خوروں کی پیٹرولنگ جاری۔ این ڈی ایم اے کیجانب سے بروقت ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہیں۔ این ڈی ایم اے موثر ردعمل کیلئے تمام اداروں کیساتھ رابطے میں ہے۔

راول ڈیم کے سپل ویز آج صبح 11:00 بجے کھولے جائیں گے ۔ڈیم کا لیول 1749.40 فٹ پر پہنچ گیا۔ کورنگ نالہ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع۔نالہ سے ملحقہ رہائشی آبادیوں کے مکین محتاط رہیں۔ عوام پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی صورت میں نالہ کراس کرنے سے گریز کریں۔

ایمرجنسی الرٹ راول ڈیم کا لیول 1750.10 فٹ پر پہنچ گیا۔راول ڈیم کے سپل ویز آج صبح 11بجے کھولے جائیں گے .این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی آگاہ کر دیا۔ کورنگ نالہ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع۔ عوام پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی صورت میں نالہ کراس کرنے سے گریز کریں۔

حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے راول ڈیم کے سپل وے کل 21 جولائی کو صبح 6 بجے، 5 گھنٹوں کے لیے دوبارہ کھولے جائیں گے تا کہ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش کو بڑھایا جا سکے۔ دریا کے کناروں سے دور رہیں اور ہنگامی حالات میں مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔
انتباہ : راول ڈیم کا پانی 1748.40 فٹ پر پہنچ گیا ہے۔ اسپل وے 20 جولائی 2025 کو صبح 6 بجے، 5 گھنٹے کے لیے کھولا جائے گا تاکہ سطح 1746.00 فٹ ہو سکے۔ عوام واٹر فرنٹ سے دور رہیں، سیپل ویز کے قریب فوٹوگرافی یا تفریح سے گریز کریں اور مقامی انتظامیہ سے رابطے میں رہیں۔

