مستنصر حسین تارڑ
@mutansartarar
مستنصر حسین تارڑ کی تمام تحریروں کے بہترین اقتباسات
I'm on Instagram as @mutansartarar. follow my photos and videos. instagram.com/invites/contac…
اگر میں غصہ ہوئی تو کیا کرو گے؟؟ مناؤں گا۔ کیسے مناؤ گے؟ پاؤں پکڑنے سے تو رہا۔ ایسا کرنے بھی نئیں دوں گی۔ تو؟ ایک پھول ایک گجرا لا دینا میں مان جاؤں گی۔ اتنی سستی ہوں میں۔ پھر تو بہت مہنگی ہو تم۔ سستی عورتیں کہاں گجروں سے مانتی ہیں۔ گجروں سے ماننے والی عورتیں تو قیمتی ہوتی ہیں۔
عداوتیں تھیں تغافل تھا رنجشیں تھیں مگر، بچھڑنے والے میں سب کچھ تھا اور بے حد بیوفائی بھی تھی۔
جب تم اپنی زندگی سے کچرا نکال پھینکو تو پھر تم پر لازم ہے یہ فکر بھی چھوڑ دو کہ تمہارا پھینکا گیا کچرا کون اٹھا رہا ہے۔
ان دھوکے باز لوگوں کے گمان کی دھجیاں اڑا دو۔ جو اس وہم میں مبتلا ہیں کہ تم انکے تعلق کے محتاج ہو۔
خاموش رہنا سیکھو۔ کیونکہ لوگ تمہیں سمجھنے کے لیے نہیں سنتے۔ صرف جواب دینے کے لیے سنتے ہیں۔
کسی بھی ایسے انسان سے دوبارہ تعلق مت جوڑیں جس نے آپکی زندگی عذاب کی ہو آپکا امیج تباہ کیا ہو آپ سے وابستہ ہر انسان کو بدگمان کرنے کی کوشش کی ہو۔ سانپ اپنی پرانی کھال اتار کر نئی کھال سے اس لیے تبدیل کرتا ہے تاکہ وہ ڈسنے کے لیے پہلے سے زیادہ تیزی سے متحرک ہو سکے۔
زندگی اس طرح سے بسر کرو کہ جب مرو تو تم نجات پائو۔ حالانکہ کچھ لوگ ایسی زندگی بسر کرتے ہیں کہ جب وہ مرتے ہیں تو دوسرے لوگ نجات پاتے ہیں۔
میں جرم کا اعتراف کر کے کچھ اور تھا جو چُھپا گیا ہوں
اصل خوش بختی یہ ہے کہ آپ روزانہ کسی کی دعا میں ہوں اور آپ کو یہ معلوم بھی نہ ہو۔ اور اصل سکون یہ ہے کہ آپ روزانہ کسی کی دعا میں ہوں اور آپکو اسکا علم ہو۔
تنہائی نہیں جاتی حالانکہ ہم خود کو بازار دکھاتے ہیں، باغات گھماتے ہیں
میں نے کہا کہ تم نے جو وعدہ کیا تھا وہ؟ کہنے لگا، کہ وہ تو میں رسماً ہی کر گیا۔
یہ بات عید کا دن ثابت کرتا ہے۔ آپکی سالگرہ کا دن ثابت کرتا ہے۔ آپکو ملنے والی کوئی کامیابی ثابت کرتی ہے۔ آپکو ملنے والا کوئی رنج، مصیبت، ثابت کرتی ہے۔ آپ پر آنے والی تنہائی کے دن ثابت کرتے ہیں کہ "آپکے فون میں محفوظ تمام نمبر بیکار ہیں۔"
حاسد رشتے دار سب سے پہلے آپکے گھر کے مضبوط فرد کو گراتے ہیں۔ باقی گھر خود بخود بکھر جاتا ہے۔ اور اسکے لیے انکا سب سے کارگر وار باقی اولاد کے عیب پکڑ کر اچھالنا اور گندہ کرنا ہے۔ "گھر کے مضبوط فرد کی ہمیشہ بات مانو۔"
اپنے بچوں کا خاص خیال رکھا کریں۔ کیونکہ بہت سے لوگ ان سے صرف اس لیے نفرت کرتے ہیں کہ وہ آپ کے بچے ہیں۔
زندگی کی بڑی حیرانیوں میں سے ایک حیرانی یہ بھی ہے کہ انسان ہمیشہ انہی سے نقصان اور تکلیف اٹھاتا ہے جن کی اسنے دل سے خیر خواہی کی اور چاہی ہو۔
تم نے دیکھی ہی نہیں جھلک کبھی برے وقت کی آپ آپ کرنے والے تُو تُو پہ اتر آتے ہیں
وہ مجھ سے جیت کر آگے کسی سے ہار گیا اس کا رنج مجھے مات کے علاوہ ہے
سارے قرض لوٹائے جا سکتے ہیں۔ ماسوائے ان قرضوں کے جو ہمارے باپ کے ہمارے اوپر ہیں۔
انسان کہیں سے حوصلہ اکٹھا کر لے تو جو دوسری محبت ہوتی ہے وہ پہلی والی سے کہیں شدید ہوتی ہے۔
نہ جانے کتنے لوگوں کی اصلیت جاننے کے بعد بھی ہم ان سے ہنس کر ملتے ہیں۔