MIR
@mir_hain
I sent love, i received pain 💔
نہ شعلہ میں یہ کرشمہ نہ برق میں یہ ادا کوئی بتاؤ کہ وہ شوخ تند خو کیا ہے وہ چیز جس کے لیے ہم کو ہو بہشت عزیز سوائے بادۂ گلفام مشک بو کیا ہے مرزا غالبؔ
ایک سانولی کے تبسم پر وار آیا ہوں میں اِن پارساؤں کی حیاء اور حوروں کا جمال حارث درویشؔ
کچھ تبسم زیر لب پر شرم دامن گیر ہے اف یہ کس عالم میں کھنچوائی ہوئی تصویر ہے اک نظر دیکھا جسے مدہوش و بیخود کر دیا تیری کیف آگیں نگاہوں میں عجب تاثیر ہے ✍️ شکیل بدایونی ۔۔۔۔۔
پھر اُس کی یاد میں دل بےِ قرار ہے ناصر 🥺 بچھڑ کے جس سے ہوئی شہر شہر رُسوائی ہماری 💔 ناصر کاظمی
یہ ضد ہے یادِ حریفانِ بادہ پیما کی کہ شب کو چاند نہ نِکلے، نہ دِن کو ابر آئے صبا نے پھر درِ زنداں پہ آ کے دی دستک سحر قریب ہے ، دِل سے کہو نہ گھبرائے فیض احمد فیض
وہ حُسنِ مجسم ہے ،حجابوں میں نہاں ہے اَسرار ہے، اَسرار ہے، اَسرار، خبردار بیدم شاہ وارثی
دنیا سے وفا کر کے صلہ ڈھونڈ رہے ہیں ہم لوگ بھی ناداں ہیں یہ کیا ڈھونڈ رہے ہیں دنیا کی تمنا تھی کبھی ہم کو بھی صاحب اب زخم تمنا کی دوا ڈھونڈ رہے ہیں
اِک خواب تھا کہ جِس میں تھے ہم لوگ ساتھ ساتھ! آنکھوں میں چند روز رہا پھر بِکھر گیا!! شوزب حکیم
۔۔۔۔مجھ سے وفا نہ کر، کہ وفا مرگِ عشق ھے مجھ کو فریب دے، کہ محبت جواں رھے۔۔۔۔۔ فیض احمد فیض
مَـیکـدے بند ہُوئـے ، ڈُھونڈ رہا ہُوں تُجھکو تو کہاں ہے مجھـے آنکھـوں سـے پلانے والے کاش لے جاتے کبھی مانگ کے آنکھیں میری یـہ مــصــور تِـیری تـصـویـر بـنــانـے والـے قتیلؔ شفائی
ایک قیامت کی خراشیں میرے چہرے پہ سجیں ایک محشر میرے اندر سے اٹھا تیرے بعد محسن نقوی
روک سکو تو پہلی بارش کی بوندوں کو تم روکو کچی مٹی تو مہکے گی، ہے مٹی کی مجبوری !! - محسن بھوپالی
لوگ کہتے ہیں کہ تم سے ہی محبت ہے مجھے تم جو کہتے ہو کہ وحشت ہے تو وحشت ہوگی عبد الحمید عدم
قید کر رکها ہے معصوم طائر کو قفس میں کتنا ملتا ہے آدمی کا ظرف خدا کے ساتھ حارث درویشؔ