Kamran Tessori
@KamranTessoriPk
Father | Husband | 34th Governor Sindh | عاشقِ رسول ﷺ | Businessman http://instagram.com/KamranTessoriPK
روضۂ رسول ﷺ پر حاضری، ریاض الجنہ میں نوافل کی سعادت، اور ملک و قوم کے لیے خصوصی دعائیں ایک ناقابلِ بیان روحانی تجربہ ہے۔ عشقِ مصطفیٰ ﷺ سے لبریز یہ سفر مدینہ منورہ میں جاری ہے۔ الٰہی! پاکستان کو امن، ترقی اور خوشحالی عطا فرما۔ 🇵🇰🤲🏻


آج گورنر ہاؤس میں زمبابوے کے سفیر H.E. Mr. Titus M. J. Abu Basutu سے ملاقات ہوئی۔ دوطرفہ سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون کے فروغ پر مثبت تبادلہ خیال ہوا۔ انہوں نے کراچی میں زمبابوے کے اعزازی قونصل خانے کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی دعوت دی، جسے خوش دلی سے قبول کیا۔



گورنر ہاؤس میں ایم کیو ایم گریجویٹ فورم کے وفد سے ملاقات ہوئی۔ ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ اور ڈاکٹر فاروق ستار سمیت معزز اراکین سے تعلیم، صحت، روزگار، فلاحی امور اور "معرکۂ حق، جشنِ آزادی" تقریبات پر گفتگو ہوئی۔ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے آئی ٹی، اسکالرشپس اور قرضِ حسنہ جیسے…


مستونگ میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ مادرِ وطن کے دفاع میں شہید میجر زید سلیم اور سپاہی نظام حسین کو پرخلوص خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔ شہداء کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ…
ایشین مینز U-16 والی بال چیمپئن شپ میں ناقابلِ شکست رہتے ہوئے ایران کو شکست دینے پر پاکستانی ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔ 0-2 سے پیچھے رہ کر 3-2 سے فتح، ہمارے نوجوانوں کے حوصلے، محنت اور عزم کی روشن مثال ہے۔ پاکستان کا مستقبل روشن ہے، ان شاء اللہ!
حیدرآباد کے تاجروں سے کیا گیا وعدہ پورا کر دیا۔ گورنر ہاؤس میں "حیدرآباد بزنس کمیونٹی سیل" قائم کر دیا گیا ہے۔ مسائل کے فوری حل کے لیے ہیلپ لائن نمبرز 1366 اور 021-99204748 پر رابطہ کریں۔ ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے، ان شاء ﷲ۔

آزادی کی خوشی کو بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ! گورنر ہاؤس میں "معرکۂ حق" جشنِ آزادی تقریبات (1 تا 14 اگست) کے حتمی پروگرامز کی منظوری دے دی گئی۔ تمام تقریبات کی نگرانی خود کروں گا۔ ان شاء ﷲ ہر دن قوم کے جذبے، اتحاد اور تاریخ کی یاد تازہ کرے گا۔ 🇵🇰💚

محترم اماراتی سفیر حماد عبید الزہبی سے ملاقات ہوئی۔ فریضۂ حج کی ادائیگی پر نیک تمناؤں اور مبارکباد پر شکریہ۔ پانچ سالہ یو اے ای ویزہ پالیسی پاکستانی عوام کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔ متحدہ عرب امارات کی حکومت اور سفارتخانے کے تعاون پر دلی شکر گزار ہوں۔ 🇵🇰🤝🇦🇪

کوئٹہ میں ایک جوڑے کو "پسند کی شادی" کے باعث بےدردی سے قتل کرنا نہ صرف اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے بلکہ انسانیت کی تذلیل ہے۔ ریاست کو چاہیے کہ ایسے سفاک عناصر کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کرے۔ ہر بالغ فرد کو اپنی زندگی کے فیصلے کا حق حاصل ہے۔

اورنگی ٹاؤن میں رکن سندھ اسمبلی محمد عامر صدیقی کے سسر کے انتقال پر ان کے گھر جا کر تعزیت کی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ ہم غم کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہیں۔


آج گورنر ہاؤس میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، انیس قائمخانی، امین الحق اور دیگر رفقا کے ہمراہ اجلاس ہوا۔ فیصلہ کیا ہے کہ یکم تا 14 اگست ’’معرکۂ حق، جشنِ آزادی‘‘ بھرپور جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔ ہر گلی، ہر شہر میں سبز ہلالی پرچم لہرائے گا! 🇵🇰 پاکستان زندہ باد



یومِ آزادی 2025 ’’معرکۂ حق، جشنِ آزادی‘‘ یکم سے 14 اگست تک روزانہ پرچم کشائی، تقاریب، جھنڈوں اور بیجز کی تقسیم، فائیو اسٹار چورنگی پر آتش بازی اور عوامی شرکت سے بھرپور جشن ہوگا۔ 14 اگست کو گورنر ہاؤس عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ آئیے مل کر وطن سے تجدیدِ عہد کریں! پاکستان زندہ…

آج حیدرآباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، بارش سے متاثرہ شہریوں و تاجروں سے ملاقات کی۔ وفاقی نمائندے کی حیثیت سے عوام کے درمیان موجود ہوں۔ نقصانات کا ازالہ اولین ترجیح ہے۔ گورنر ہاؤس میں تاجروں کے لیے خصوصی سیل قائم کیا جا رہا ہے۔ ترقیاتی پیکج کی خود نگرانی کروں گا۔



رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں پاک فضائیہ کی شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد! جے ایف-17 تھنڈر اور سی-130 ہرکولیس کی کارکردگی نے پاکستان کا پرچم عالمی سطح پر سربلند کیا۔ پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط اور حب الوطنی قابلِ فخر ہے۔ یقیناً پاک فضائیہ دنیا کی بہترین فضائیہ…
حیدرآباد کے عوام نے جس محبت، خلوص اور والہانہ انداز میں استقبال کیا، وہ ناقابلِ فراموش ہے۔. خدا حافظ بورڈ، لطیف آباد، فتح چوک، حالی روڈ سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ لوگوں سے براہِ راست ملاقات کی، خوشگوار حیرت اور مسکراہٹیں ساتھ لے کر واپس جا رہا ہوں۔



آج حیدرآباد چیمبر آف کامرس کی جانب سے دیے گئے ظہرانے میں شرکت کا موقع ملا۔ تاجروں نے درپیش مسائل سے آگاہ کیا، جن کے حل کی مکمل یقین دہانی کروائی۔ کاروباری طبقہ معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، ان کا استحکام ملکی ترقی کی ضمانت ہے۔


آج حیدرآباد کے دورے پر عوامی جذبات اور محبت نے دل جیت لیا۔ مختلف علاقوں کا دورہ، شہریوں سے ملاقات اور مسائل سنے۔ انڈس ہوٹل میں پریس کانفرنس کے دوران عوامی فلاح، ترقیاتی کاموں اور تاجر برادری سے تعاون پر بات ہوئی۔ استقبال پر شکر گزار ہوں۔



کوئٹہ بس دہشتگردی کے شہداء کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔ شہید قوال احمد سمیت معصوم جانوں کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا۔ بھارتی خفیہ ایجنسی "را" ان واقعات کے پیچھے ہے لیکن قوم کے حوصلے بلند ہیں۔ہم ایک ہیں، متحد ہیں، اور دشمن کو ہر محاذ پر جواب دیں گے۔


شہنشاہِ غزل مہدی حسنؔ کی سالگرہ پر انہیں دل کی گہرائیوں سے خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ان کی آواز، گائیکی اور فن آج بھی دلوں میں زندہ ہے۔ مہدی حسنؔ ہماری موسیقی کی تاریخ کا وہ درخشندہ باب ہیں جو کبھی مدھم نہیں ہوگا۔
سندھ مدرسۃ الاسلام یونیورسٹی کے کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت اعزاز تھا۔ یہ وہی درسگاہ ہے جہاں قائداعظمؒ نے تعلیم حاصل کی۔ آج یہاں پہلی پی ایچ ڈی ڈگری کا اجرا ایک تاریخی سنگِ میل ہے۔ نوجوانوں سے کہوں گا خود پر یقین رکھیں، ذمہ داری لیں، اور ایک مثالی پاکستان کی تعمیر میں…
کوئٹہ بس حادثے میں شہید قوال احمد صابری کے گھر جا کر تعزیت کی۔ یہ ناقابلِ بیان سانحہ ہے۔ ہم اس خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، یہ ہمارے اپنے ہیں۔ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں کا مؤثر اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔